اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید51کیسزرپورٹ ہوئے ،،38 مریضوں کی حالت تشویشناک ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ )کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 736 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے کورونا کے مزید 51 کیس رپورٹ ہوئے ۔این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد رہی، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ملک بھر میں اب بھی 38 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔