بطوروزیر اعظم میری رہائشگاہ کی محفوظ لائن بھگڈ تھی، سابق وزیر اعظم کا توئٹر پر جاری بیان میں اظہار خیال

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

پاکستان تحریک انصاف  کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آڈیو لیکس کی اصلیت کے تعین اور تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔سوموار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے ایک بیان میںعمران خان نے لکھا کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہیں کیونکہ وہ وزیراعظم کے دفتر اور گھر کی پوری سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہیں۔ بحیثیت وزیر اعظم میری رہائش گاہ پر میری محفوظ لائن بھی بگ ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ آڈیولیکس قومی سلامتی پر ایک سنگین حملہ ہیں کیونکہ ان سے وزیر اعظم ہائوس اور وزیر اعظم آفس کے پورے حفاظتی نظام پر سوالات اٹھتے ہیں۔بطوروزیر اعظم میری رہائشگاہ کی محفوظ لائن بھگڈ تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان آڈیوز کی پڑتال کیلئے عدالت سے رجوع کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کے ذریعے سراغ لگایاجاسکے کہ کون سی انٹیلی جنس ایجنسی بگنگ کی ذمہ دارہے اور کون یہ آڈیوز جاری کررہاہے جن میں سے بہت سیedited/doctored ہیں۔یہ تحقیق نہایت اہم ہے کیونکہ قومی سلامتی سے جڑے حساس موضوعات(پرگفتگو وغیرہ)کوغیرقانونی طور پر ریکارڈ،پھر ہیک کیاگیا۔نتیجتاًپاکستان کی قومی سلامتی کے حوالے سے معلومات پوری دنیاکے سامنے آشکار ہوکر رہ گئیں۔