توہین عدالت کیسز : عمران خان، اسد عمر اور اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن میں آج(منگل کو) سماعت ہو گی

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی اسد عمر اور اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواداحمد چوہدری کے خلاف چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف غیر موزوں، غیر پارلیمانی اور توہین آمیز بیانات دینے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج(منگل)کے روز توہین عدالت کیس کی سماعت ہو گی۔ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار احمد درانی کی سربراہی میں ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد جتوئی،ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ اور ممبر الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا جسٹس (ر)اکرام اللہ خان پر مشتمل چار رکنی لارجر بینچ آج (منگل)کے روز پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت کرے گا۔ عمران خان، اسد عمر اور فواداحمد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف غیر موزوں، غیر پارلیمانی اور توہین آمیز بیانات دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہو گی جبکہ عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کے خلاف غیر موزوں، غیر پارلیمانی اور توہین آمیز بیانات دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہو گی۔ دونوں کیسز میں الیکشن کمیشن پی ٹی آئی رہنمائوں کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر چکا ہے۔جبکہ پی ٹی آئی رہنمائوں نے الیکشن کمیشن کے اقدام کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔ ZS