کراچی (ویب نیوز)

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔ فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1روپے 4پیسے سستا ہوا ہے۔نٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 216روپے 75پیسے پر ٹریڈ کیا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 105پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42ہزار 50 پوائنٹس پر آ گیا ۔