کراچی (ویب نیوز)

امریکی ڈالر سستا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ۔ منگل کو امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 220 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ،پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42286 پر آ گیا ۔