مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجدحسین نے مزاراقبال پر پھول رکھے گئے

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور میجر جنرل محمد شہباز خان گیریژن کمانڈر نے  مزار اقبال پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی

لاہور (ویب نیوز)

حکیم الامت، مفکرپاکستان،شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے145 واں یوم پیدائش پر مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی۔9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولنے والے علامہ محمد اقبال نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی اور پھر لاہور کا رخ کیا، 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں جرمنی سے وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا، 1934 کو مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن بنے تاہم طبیعت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ قیام پاکستان سے 9 برس قبل 21 اپریل 1938 کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی پیدائش کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی ،گارڈز تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے بینڈ نے پریڈ میں مسحورکن دھنوں کی گونج سے سماں باندھا اور ملی نغمے بھی پیش کئیجبکہ مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجدحسین نے مزاراقبال پر پھول  رکھے گئے اور فاتحہ خوانی کی ،پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ اعزازی فرائض سے سبکدوش ہو گیا، پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین نے مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے کلمات درج کئے ۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور میجر جنرل محمد شہباز خان گیریژن کمانڈر نے بھی مزار اقبال پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔