وانا  (ویب نیوز)

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں تھانہ راغزائی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں پولیس کی گاڑی نذر آتش کردی گئی، 2 پولیس اہل کار شہید اور2زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شہید اہل کاروں میں حمید اللہ اور فرمان اللہ شامل ہیں۔ حملہ آوروں نے تھانے پر حملے کے دوران پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگادی جب کہ جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ سمیت ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔واقعہ کے بعد شہید اہل کاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو  ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  تھانے سے لے جائی گئی ایس ایچ او کی سرکاری گاڑی کو مسلح افراد نے راستے ہی میں چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کے دوران پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی بھی کی گئی۔حملہ آوروں کی تعداد پولیس اہلکاروں سے کئی گنا زیادہ تھی۔