اسلام آباد (ویب نیوز)

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 3 نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔حلف براداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، بار کونسل کے نمائندے اور وکلا ء ،لاء افسران، عدالتی افسران و عملہ نے شرکت کی، تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی ، سپریم کورٹ میں تاحال مزید دو ججز کی نشستیں خالی ہیں۔