• عمران خان کے کنٹینر پر بلٹ پروف شیشہ نصب رہے گا ، کارکن 40 فٹ کے فاصلے پر ہوں گے
  • پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے چاندنی چوک فلائی اوور سے آگے گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا
  • جلسے سے قبل پولیس، اسپیشل برانچ مری روڈ اور گرد و نواح کے ہاسٹلز، فلیٹس کی سوئپنگ کرے گی
  • مری روڈ کی تمام عمارتوں بالخصوض مرکزی پنڈال کے اطراف اسنائپرز اور ایلیٹ کمانڈوز چھتوں پر تعینات کیے جائیں گے،ذرائع

راولپنڈی  (ویب نیوز)

راولپنڈی میں تحریک انصاف کے 26 نومبر کے جلسے کی تیاریوں سے متعلق انتظامیہ اور پولیس نے جلسے کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے کنٹینر پر بلٹ پروف شیشہ نصب رہے گا اور کنٹینر سے کارکن 40 فٹ کے فاصلے پر ہوں گے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے چاندنی چوک فلائی اوور سے آگے گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا، سکیورٹی کے لیے 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے سبب فیض آباد اور اطراف کے ہوٹلوں کو خالی کروایا جائے گا، جلسے سے قبل پولیس، اسپیشل برانچ مری روڈ اور گرد و نواح کے ہاسٹلز، فلیٹس کی سوئپنگ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مری روڈ کی تمام عمارتوں بالخصوض مرکزی پنڈال کے اطراف اسنائپرز اور ایلیٹ کمانڈوز چھتوں پر تعینات کیے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے شمس آباد اور فیض آباد کا درمیانی پوائنٹ جلسے کے لیے فائنل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جلسے کے سبب راولپنڈی شہر کے تعلیمی اداروں میں 26 نومبر کو تعطیل ہوگی جبکہ مری روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر تجارتی مراکز بند رہیں گے۔