Chaudheri pervez elahi

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں500کنال فیز2کیلئے مختص کیے جائینگے،5،5مرلے کے پلاٹ دیئے جائینگے:پرویزالٰہی

بی بلاک میں غیر قانونی طورپر 15پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ ، حقداروں کو شفاف طریقے سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی جائیگی

بی بلاک میں ناجائز قابضین سے قبضے واگزار کرانے کا حکم ، بی بلاک کے متنازع امورطے کرنے کیلئے اجلاس طلب

فیصل آبادپریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے سفارشات طلب،پانچ ،پانچ مرلے کے 468پلاٹ دیئے جائینگے

لاہور  (ویب نیوز)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب جرنلسٹ ہائوسنگ فائونڈیشن بورڈ کااجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بورڈ کے دسویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2کیلئے تحصیل کینٹ میں اراضی دی جائے گی۔آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں500کنال لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2کیلئے مختص کیے جائیںگے۔ لاہورپریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2میں5،5مرلے کے پلاٹ دیئے جائیں گے۔اجلاس میں لاہورپریس کلب میں بی بلاک میں غیر قانونی طورپر 15پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کی گئی اوروزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بی بلاک کے حقداروں کو شفاف طریقے سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ پریس کلب ہاؤسنگ سکیم بی بلاک میں ناجائز قابضین سے قبضے واگزار کرائے جائیں اوربی بلاک کے متاثرین کو ان کا حق دلایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے بی بلاک کے متنازع امورطے کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی اورہدایت کی کہ بی بلاک کے متاثرین کے مسئلے کے حل کیلئے جلد میٹنگ بلائی جائے۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے فیصل آبادپریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے سفارشات طلب کرتے ہوئے کہاکہ فیصل آباد پریس کلب ہاؤسنگ سکیم میںپانچ ،پانچ مرلے کے 468پلاٹ دیئے جائیںگے۔وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذمے واجب الادا 35کروڑ سو د معاف کردیا۔پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو واجبات کی مد میں 35کروڑ روپے اداکرنا تھے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بتدریج جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم لائیںگے۔18سال قبل سب سے پہلے جرنلسٹ بھائیوں کیلئے ہاؤسنگ سکیم قائم کی۔ لاہور ،راولپنڈی اورملتان میں صحافیوں کو سینکڑوں پلاٹ دیئے گئے۔صحافیوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کریںگے۔ پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ چودھری محمد اقبال، صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد انور رضا، صدر لاہور پریس کلب محمد اعظم چودھری، صدر راولپنڈی پریس کلب کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی رانا محمد طاہر،پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم، ایم ڈی پی جے ایچ ایف رائو پرویز اختر اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی ۔ ارکان پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، زینب عمیر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سی سی پی او لاہور، سیکرٹری اطلاعات،کمشنر لاہورڈویژن،سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی ایف ڈی اے اورڈی جی پی آر نے اجلاس میں شرکت کی