اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کومکمل صحت یاب ہونے کے لئے مزید وقت درکار ہے جبکہ عمران خان کی مکمل صحت یاب ہونے تک سیاسی سرگرمیوں میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر ز نے عمران خان کو مکمل صحتیاب ہونے کے لئے دوماہ کا وقت دے دیا۔ عمران خان کی ٹوٹی ہوئی ہڈی کا ایکسرے دوماہ بعد کیا جائے گا۔ عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی کا زخم ٹھیک ہونے میں زیادہ وقت لے رہا ہے۔ معالجین نے عمران خان کو ٹانگ پر زیادہ وزن ڈالنے سے بھی روکا ہے۔ عمران خان کو واکر پر چلنے کا مشورہ دیا گیا ۔ عمران خان کا طبی معائنہ وقفے، وقفے سے کیا جارہا ہے۔ عمران خان کا چاردسمبر کو شوکت خانم ہسپتال میں معائنہ کیا گیا تھا۔