- انگلینڈ سے کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار لگاتار 4 میچز ہارنے کا ریکارڈ بھی بناڈالا
- پاکستان آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں1960 میں ہونے والا ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہارا تھا
کراچی (ویب نیوز)
انگلینڈ نے پاکستان کو کراچی ٹیسٹ میچ میں 8وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 3-0سے اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ پہلی بار سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار قومی ٹیم کو پاکستان میں شکست دی۔ یہ پہلا ہے جب پاکستان ٹیم کو ہوم گراونڈ پر تین میچز کی سیریز کے تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہو۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 167 رنز کا ہدف محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، بین ڈکٹ نے 82 جبکہ کپتان بین اسٹوکس نے 35 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں زیک کرولی 41 جبکہ ریحان احمد نے 10 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ قومی ٹیم کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 74 رنز، ملتان ٹیسٹ میں 26 رنز جبکہ کراچی ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم دوسری اننگز میں 216رنز بنا کر آٹ ہوگئی تھی اور انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 167رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 54 اور سعود شکیل نے 53رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نوجوان اسپنر محمد ریحان نے شان دار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ریحان احمد ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں لینے والے اب تک کے سب سے کم عمر کرکٹر بن گئے تھے۔اس سے قبل نگلینڈ کی ٹیم برصغیر میں صرف سری لنکا کے خلاف 2018میں 3-0سے کلین سوئپ کر سکی تھی جبکہ پاکستان میں ہونے والی کسی بھی سیریز کے تمام میچز میزبان ٹیم کبھی نہیں ہاری تھی۔پہلی بار پاکستان پہلی بار ہوم گرانڈ پر ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش ہوا ہے۔17 سال بعد دورہ کرنے کے لیے آنے والے انگلینڈ نے 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان پاکستان کو 74 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی۔سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے بعد انگلینڈ نے 22 سال بعد پاکستان میں سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی، انگلش ٹیم نے سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے 2005 سے پاکستان کو دورہ نہیں کیا تھا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ سے کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار لگاتار 4 میچز ہارنے کا ریکارڈ بھی بناڈالا۔ ہوم گرانڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل چار ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی،انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والا ٹیسٹ بھی ہارا تھا۔اس سے قبل پاکستان ہوم گراونڈ پر1960 میں ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہارا تھا۔