لاہور (ویب نیوز)

لاہور کی فضا میں آلودگی ایک بار پھرحد سے تجاوز کرگئی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی ٹاپ ٹین لسٹ میں ایک بار پھر صفِ اول پر آگیا ۔ائیر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق اس وقت شہرِلاہورکا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 250 ریکارڈ کیا گیا۔لاہورکے علاقے گلبرگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 322 ریکارڈ کی گئی جبکہ جوہرٹائون  میں 416 اور کینال روڈ پر سب سے زیادہ شرح 458 ریکارڈ کی گئی ۔درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک کہ آلودگی مضرِصحت ہوتی ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک کی آلودگی  کا شمارانتہائی مضر صحت میں ہوتا ہے۔خیال رہے کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے اور ماہرین صحت نے سانس اور دمہ کے مریضوں کو  اس سے احتیاط کرنے کی ہدایت دی ہے۔