مری (ویب نیوز)

مری میں ٹریفک پولیس نے برفباری کے سیزن کے لئے انتظامات مکمل کرلئے جس کے تحت سیزن میں مال روڈ پر ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ۔مری ٹریفک پولیس کے مطابق برفباری کے سیزن میں ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کے لئے 270 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ نوپارکنگ کا خاتمہ کرکے سیاحوں کی مدد کے لیے 5 لفٹر اور ایک کرین مہیا کی گئی ۔ٹریفک پولیس کا بتانا  ہے کہ دوران موسم سرما  برفباری سیزن میں 5 شاہراہیں ون وے قرار دی گئیں اور مری مال روڈپر ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی جبکہ سیاحوں کی سہولت اور بروقت مدد کے لئے سنی بینک چوکی مین ٹریفک کنٹرول روم قائم کیا گیا ، دوران برفباری تمام داخلی راستوں پرچیکنگ چوکیاں قائم کی جائیں گی۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ میکینکلی فٹ گاڑی اورلائسنسں ہولڈرڈرائیورکو مری میں داخلے کی اجازت ہوگی، سیاحتی مقام مری میں تقریبا 4 ہزارکے قریب پارکنگ کی گنجائش ہے، دوران برفباری ہیوی گاڑیوں کو مخصوص اوقات میں مری داخلہ کی اجازت ہوگی۔