اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے 26 کیسز مریض رپورٹ ہوئے جبکہ14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 488 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 26 مریضوں میں وبا کی تشخیص ہوئی ۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.75 فیصد رہی ۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں عالمی وبا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ابھی بھی 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔