لاہور (ویب نیوز)

دنیا کے آلودہ ترین شہریوں میں لاہور چوتھے اور کراچی چھٹے نمبرپررہا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک بار پھر سموگ نے ڈیرے ڈال لئے ۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی سب سے زیادہ شرح فیروز پور روڈ میں ریکارڈ ہوئی ، صبح سویرے شہر کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 204 ریکارڈ کیا گیا ،لاہور کے علاقے ایف سی کالج میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 330 ریکارڈ کی گئی تاہم اس وقت فیروز پور روڈ کے اطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی سب سے زیادہ شرح 446 ریکارڈ کی گئی ۔ علاوہ ازیں ڈیفنس کے علاقہ میں آلودگی کی شرح  246 جبکہ شملہ پہاڑی کے اطراف میں 394 ریکارڈ کی گئی۔درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک کہ آلودگی مضرِصحت ہوتی ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک کی آلودگی کا شمارانتہائی مضر صحت میں ہوتا ہے۔