سال 2022 ، جموں وکشمیر میں177 کشمیری مجاہدین شہید جبکہ 96  بھارتی فوجی ہلاک
مقبوضہ کشمیر میں 34 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی،حزب المجاہدین نے 2022 کی رپورٹ  جاری کر دی

سری نگر(ویب نیوز )

سال 2022 میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 177 کشمیری مجاہدین شہید جبکہ 96 فوجی ، نیم فوجی اور بھارتی پولیس اہلکار ہلاک اور 135 زخمی ہوئے۔حزب المجاہدین نے سال 2022 کی رپورٹ  جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  2022  میں جموں وکشمیر میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 8 افسران بھی شامل ہیں۔معمولی ہتھیاروں کے ساتھ مجاہدین کا نفسیاتی دبا بھارتی فوج پر اِس قدر واضح ہے کہ سال 2022 میں 34 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی۔ اپنی خفت مٹانے اور ہندوتا کے فلسفے سے متاثر بھارتی فوجیوں نے سال 2022 میں ایک خاتون اور پانچ کمسن بچوں سمیت ایک سو سے زیادہ معصوم کشمیری شہید اور 122 عام شہریوں کو اپنے جدید ہتھیاروں کا نشانہ بناکر زخمی کیااور 48 مکانات اور تعمیرات کو تباہ کردیا جن میں حزب نائب امیر سیف اللہ خالد کا مکان بھی شامل ہے۔ سال بھر گھروں پر چھاپوں اور محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا اور اِس دوران حریت کارکنوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلبا، نوجوانوں اور خواتین سمیت 1350 افراد کوگرفتار کیاگیا۔۔۔آزادی کی جدوجہد جاری ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ یہ ایک جائز اور آئینی جدوجہد ہے لیکن پھر بھی عالمی برادری اور عالمی ادارے تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کی چنگاری کسی بھی وقت عالمی امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، پھر نہ تماشہ رہے گا اور نہ تماشائی رہیں گے۔ ضرورت اِس بات کی ہے کہ اِس مسئلے کو نظر انداز کرنے کی ریت اب ترک کی جائے  اور کشمیری عوام کو وہ حق دیا جائے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔