حکومت کی طرف سے  بیرون ملک پاکستانیوں کے  مسائل  کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

عدالتیں  سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد کے مسائل کا فیصلہ کریں  گی

اسپیکر قومی اسمبلی سے   برطانیہ/امریکہ میں مقیم انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے گروپس  سے ملاقات میں اعلان کیا گیا ہے

اسلام آباد (ویب  نیوز)

حکومت کی طرف سے  سمندر پر پاکستانی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا  یہ عدالتیں  سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد کے مسائل کا فیصلہ کرے گی  اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس میں برطانیہ/امریکہ میں مقیم انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے گروپس نے   اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے  ملاقات کی ۔ اس موقع پر حکومت کی طرف سے متذکرہ اعلان کیا گیا ہے۔  پاک افواج کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔  اسپیکر نے  کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ خود کو پاکستان کا قیمتی اثاثہ ثابت کیا ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہر  مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کی جذبات اور تعاون کو سراہا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ترقی پاکستانی قوم کا مقدر ہے، پاکستانی قوم موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم آہنگی، مفاہمت اور مکالمے کی پالیسیوں کو اپنانے کا وقت ہے جس کا فلسفہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دیا تھا۔ اسپیکر نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کو خاتمے کے لیے پاکستانی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو دہشتگردی، انتہا پسندی اور مہنگائی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور عوامی نمائندے ہونے کے ناطے یہ ذمہ داری سیاستدانوں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ قوم کو درپیش مسائل سے نکالیں۔

 

انہوں نے کہا کہ سیاستدان کو سیاست سے بالاتر ہو کر پاکستان کی سیاست میں رواداری، محبت اور مکالمے کے کلیدی اصولوں کے طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم عزت نفس، عزم، مستقل مزاجی اور سب کے لیے برداشت کو زندگی اور معاشرے میں کلیدی اصولوں کے طور پر اپنا کر ان تمام چیلنجز نکلا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے ملک کو درپیش موجود چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانی کا تعاون قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر  انہوں نے کہا کہ سمندر پر پاکستانی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی جو سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد کے مسائل کا فیصلہ کرے گی۔ چیئرمین نادرا نے وفد کو پاکستانی تارکین وطن کی سہولت کے لیے نادرا کے اقدامات جیسے آن لائن اٹارنی کے اجرا کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ پاکستان کے لیے برطانیہ/امریکہ کے انسانی ہمدردی کے وفد کے اراکین نے لارڈ قرآن حسین کی قیادت میں ہاس آف لارڈز کے رکن نے اس سال ریکارڈ قانون سازی کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ خبیب فانڈیشن کی یتیموں اور بے سہارا افراد کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان ساتھ کھڑے رہیں گے۔