کراچی( ویب نیوز )

جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جدہ جانے والی قومی ائرلائن کی پرواز کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کی وجہ سے عازمین عمرہ احتجاج پر مجبور ہوگئے۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 کراچی سے جدہ کے لیے جانی تھی، جو فنی خرابی کے سبب کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ اس موقع پر عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین نے کراچی ائرپورٹ پر احتجاج کیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پرواز کی روانگی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جارہا۔ائرپورٹ پر مسافروں اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔واضح رہے کہ طیارے کو پیر کی شام جدہ کے لیے روانہ ہو نا تھا جب کہ پرواز پی کے 731 کے بوئنگ 777 میں فنی خرابی کو 10 گھنٹے سے زائد گذرچکے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق انجینئرز طیارے میں فنی خرابی کو دور کر نے کی کوشش کر رہے ہیں