اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آج (پیرکو) ہوگی

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژنل بینچ انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کریگا

اسلام آباد( ویب  نیوز)

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آج (پیرکو) ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلیں قابل سماعت قرار دے رکھی ہیں جبکہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج بروزپیر 9 جنوری جواب طلب کر رکھا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژنل بینچ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔عدالت نے انٹراکورٹ اپیلیں قابل سماعت قراردیتے ہوئے پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔گزشتہ سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے تھے کہ حکومت نے آخری وقت میں بل لایا حکومت یہ سب پہلے بھی کرسکتی تھی، ہرایک نے اپنا کام قانون کے دائرے میں رہ کرکرنا ہے، ہم غورکر رہے ہیں آئینی باڈیز کو ہدایات دے سکتے ہیں یا نہیں ۔