محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر 16 سائلین کو آٹھ کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائدکامالی ریلیف فراہم
لاہور ( ویب نیوز )
محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر مختلف اضلاع کے 16 افراد کی سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے انہیں آٹھ کروڑ 75 لاکھ 15 ہزار821 روپے کا مالی ریلیف مہیا کیا گیا ہے۔
ترجمان نے آج یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ دفتر محتسب پنجاب کی مداخلت پر لاہور کی افرع اعجاز کو پنشن واجبات کی مد میں تعلیمی اتھارٹی فیصل آباد کی جانب سے 27 لاکھ 77 ہزار 226 روپے، حافظ ثاقب نواب کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے 42 لاکھ 23 ہزار 826 روپے، شیخ عدنان احمد کو صحت اتھارٹی شیخوپورہ نے زیر التوا واجبات مبلغ 79 لاکھ 22 ہزار 520 روپے، محمد طیب عظیم طارق کو میوہسپتال لاہور نے مجموعی طور پر دو کروڑ 14 لاکھ 29ہزار روپے کے واجبات اور نصیر احمد کو محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک کروڑ 53 لاکھ 79 ہزار 756 روپے کے بقایا جات ادا کر دئیے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے محتسب آفس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم نے بہاولپور کی ارشاد فاطمہ کو فیملی پنشن کیس میں 29 لاکھ 73 ہزار 651 روپے، جھنگ کی خالدہ پروین کو پنشن واجبات کے 30 لاکھ 22 ہزار 371 روپے، ملتان کے عادل آفتاب اور فیض الٰہی کو مالی امداد کے 22 لاکھ روپے اور 25 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ محتسب آفس کے احکامات پر محکمہ ہائی وے نے شیخوپورہ کی درخواست گزار خاتون نویدہ کوثر کو 24 لاکھ 11 ہزار 703 روپے کے واجبات ملازمت، بہاولپور کے محمد افضل کو ٹھیکہ تعمیر سڑک کے مطلوبہ واجبات ایک کروڑ 22 لاکھ 96 ہزار 594 روپے، حافظ آباد کی بیوہ نسرین اختر کو مرحوم خاوند کے 30 لاکھ روپے کے واجبات اور محکمہ تعمیرات و مواصلات نے وہاڑی کے محمد امجد کو 26 لاکھ 79 ہزار 174 روپے کے واجبات ملازمت ادا کیے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ محتسب آفس کی مداخلت پر ڈیرہ غازی خان کی بیوہ رفعت النساء کو مرحوم خاوند کے 22 لاکھ روپے کے واجبات اور محکمہ صحت نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عاصمہ مشتاق کو مالی امداد کی مدمیں 25 لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔