اسلام آباد،لاہور (ویب نیوز)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کی دو ہفتے کی تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں سے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں جو کہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث ایک ہفتہ بڑھادی گئی تھیں۔علاوہ ازیں شہر کراچی میں بھی وفاق کے ماتحت سکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔دوسری جانب پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیل کے بعد صوبے کے کچھ حصوں بالخصوص لاہور میں شدید سردی کے باوجود دوبارہ کھل گئے ہیں۔حافظ آباد اور مضافاتی علاقوں جلالپوربھٹیاں، سکھیکی منڈی، پنڈی بھٹیاں میں سکول شدید دھند کے باعث کھل گئے ہیں۔