جنیوا (ویب نیوز)

عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تیارہونے والے کھانسی کے شربت کو ناقص قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تیار کیے جانے والے ناقص کھانسی کے شربت کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے ازبکستان میں بھارتی کھانسی کی دوا کے استعمال  پر پابندی عائد کردی ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے شربت غیرمعیاری اور کوالٹی کے معیار پر پورے نہیں اترتے۔ازبکستان میں کھانسی کے دو اقسام کے غیرمعیاری سیرپ کی نشاندہی ہوئی جو بھارت میں تیار کیے جاتے ہیں۔ بھارت میں تیار ہونے والے کھانسی کا شربت پینے سے دسمبر2022 میں ازبکستان میں 18 بچے جاں بحق اور متعدد بیمار ہوگئے تھے۔افریقی ملک گیمبیا میں بھی  گزشتہ سال اکتوبر میں بھارت کی کھانسی کی دوا کے استعمال سے 66 بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔