لاہور (ویب نیوز)

پنجاب میں دھند کے باعث متعدد موٹر ویز ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں۔ملتان موٹر وے فیض پور سے جڑانوالہ تک اور موٹر وے ایم 11محمود بوٹی سے شاہدرہ کالا خطائی انٹرچینج تک بند کی گئی ۔ایم 2لاہور سے ہرن مینار تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے محمود بوٹی سے کالا خطائی انٹرچینج تک بند ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں،حد نگاہ کم ہونے کے باعث جی ٹی روڈز پرٹریفک روانی متاثررہی۔