سپریم کورٹ ،جسٹس سردار طارق مسعود کا سائفر سے متعلق چیمبر میں اپیلیں سننے سے معذرت

اپیلوں کو دوسرے جج کے سامنے لگانے کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد (ویب نیوز)

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فاضل جج جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر سے متعلق چیمبر میں اپیلیں سننے سے معذرت کر لی ہے جس پر اپیلوں کو دوسرے جج کے سامنے لگانے کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔فاضل جج جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر سے متعلق اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سائفر تحقیقات کے لئے ان چیمبر اپیلوں کو کسی اور جج کے سامنے مقرر کر دیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت نے سائفر سازش کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔