اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وباکوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید2کیسز رپورٹ ہوئے ، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 056 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.30 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 نومبر 2020 کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔