کورونا ، مزید 14 کیسز رپورٹ، 10 مریضوں کی حالت تشویشناک

مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد رہی، کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،این آئی ایچ

اسلام آباد( ویب  نیوز)

مہلک عالمی وباکوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں 14نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 10 مریضوں کی حالت نازک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 414 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 14افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.32فیصد رہی، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 10مریضوں کی حالت نازک ہے.