• مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد پر افتتاح کے موقع پر وزیرریلوے سعد رفیق بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے
  • گرین لائن ایکسپریس ٹرین اسلام آباد سے کراچی براستہ پاکستان ریلویز مین لائن ون پیسنجر سروس مہیا کرے گی

اسلام آباد (ویب نیوز)

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیرریلوے سعد رفیق بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ایکسپریس ٹرین میں سہولیات کا جائزہ لیا۔گرین لائن ایکسپریس ٹرین اسلام آباد سے کراچی براستہ پاکستان ریلویز مین لائن ون پیسنجر سروس مہیا کرے گی۔ٹرین سروس راولپنڈی، چکلالہ ،لاہور ، خانیوال ،بہاولپور ، روہڑی ،حیدرآباد اور ڈرگ روڈ ریلویز اسٹیشنز پر رکے گی۔