سابق صدر پرویز مشرف کا جسد خاکی لے کر خصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچ گیا

سابق صدر کی نمازجنازہ آج (منگل ) دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کراچی میں ادا کی جائے گی

نمازجنازہ پولوگراونڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی

کراچی (ویب  نیوز)

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا جسد خاکی لانے والا خصوصی طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔پرویز مشرف کی میت کو لانے والے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پیر کی شب لینڈ کیا، دبئی سے آنے والے طیارے کا کال سائن ایم ایل ایم 567 تھا۔خصوصی طیارے میں سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئی ہیں۔پرویز  مشرف کی میت آل مکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ دبئی سے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 12 منٹ پر روانہ ہوئی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کی نمازجنازہ منگل کی دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کراچی میں ادا کی جائے گی، ان کی نمازجنازہ پولوگرانڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ سابق صدر پرویز جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد گزشتہ روز قبل دبئی کے امریکن اسپتال میں 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔