LAHORE, PAKISTAN, APR 08: Punjab Assembly Opposition Leader, Hamza Shahbaz leaving after court case hearing, at High Court in Lahore on Monday, April 08, 2019. The Lahore High Court (LHC) granted Punjab Assembly Opposition Leader, Hamza Shahbaz pre-arrest bail till April 17 and restrained the National Accountability Bureau (NAB) from arresting him in cases pertaining to ownership of assets beyond means. (Babar Shah/PPI Images).

جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور جمہوریت حاصل کریں گے: عمران خان

نظریہ ضرورت سے ملک کا نیچے جانے کا سفر شروع ہوا، قوم عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے

قوم کا آئین اور قانون پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے،  چیرمین پی ٹی آئی کا ویڈیو پیغام

لاہور( ویب  نیوز)

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرامن جدوجہد کے طور پر جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا، جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت حاصل کریں گے،اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتیں آئین کے تحت تحلیل کیں  ملک بحران اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، مہینہ ہو گیا لیکن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے، عدالت نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن 48 گھنٹے میں کرانے کا حکم دیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا  ہے کہ جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت حاصل کریں گے، پرامن جدوجہد کے طور پر جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا، ملک میں معاشی بحران ہے اس لئے ہڑتال نہیں کر رہے، ایک راستہ یہ ہے کہ ہڑتال کریں، پہیہ جام کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا مریم نواز کو پانامہ انکشاف کے بعد جیل میں رکھا گیا، کوئی تشدد نہیں ہوا، جن پر کرپشن کے مقدمات تھے انہیں جیل میں شاہانہ انداز میں رکھا گیا، اگر 90 دن سے الیکشن آگے گئے تو آئین میں واضح ہے کہ آرٹیکل 6 لگے گا۔عمران خان نے کہا کہ 20 سے 25 دن ہو گئے الیکشن کمیشن اور گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، ہم نے 2 حکومتوں کی قربانی دی، آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے، نظریہ ضرورت سے ملک کا نیچے جانے کا سفر شروع ہوا، قوم عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کا آئین اور قانون پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، 25 مئی کو پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا، ایک ٹویٹ پر لوگوں کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا، کئی لوگوں کا تشدد کے بعد ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوا