آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 23 اعلی پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

ایس پی انویسٹیگیشن سرگودھا محمد عمران کو ایس ایس پی آپریشنز ملتان تعینات کر دیا گیا

سرگودھا( ویب  نیوز)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 23 اعلی پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، ایس پی انویسٹیگیشن سرگودھا محمد عمران کو ایس ایس پی آپریشنز ملتان تعینات کر دیا گیا, زرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے کیپٹن ریٹائرڈ عامر خان نیازی کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی کو تبدیل کرکے ایس ایس پی انویسٹیگیشن گوجرانوالہ،ایس پی انویسٹیگیشن سرگودھا محمد عمران کو ایس ایس پی آپریشنز ملتان،محمد نبی کو ایس پی صدر راولپنڈی ، ایس پی سیکورٹی راولپنڈی فیصل سلیم کو تبدیل کرکے ایس پی راول ٹاون راولپنڈی،ایس پی رحیم یار خان ارسلان زاہد کو تبدیل کرکے ایس پی صدر ملتان، ایس پی صدر ملتان عزیز احمد کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹیگیشن رحیم یار خان ،ایس پی انویسٹیگیشن میانوالی ضیا اللہ کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹیگیشن سیالکوٹ،ایس پی انویسٹیگیشن ڈیرہ غازی خان غیور احمد خان کو تبدیل کرکے ایس پی سٹی گوجرانوالہ، ایس پی سول لائن گوجرانوالہ رضوان طارق کو تبدیل کرکے ایس پی صدر گوجرانوالہ ، خالد محمود تبسم کو ایس پی انویسٹیگیشن شیخوپورہ،ایس پی انویسٹیگیشن شیخوپورہ عثمان منیر سیفی کو تبدیل کرکے ایس پی سول لائن گوجرانوالہ، ایس پی انویسٹیگیشن ننکانہ صاحب خالد رشید کو سی ٹی او فیصل آباد نعیم شاہد کو سی ٹی او ملتان ، سی ٹی او ملتان ہماہ نصیب کو تبدیل کرکے ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ،ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان جلیل عمران کو تبدیل کرکے ایس ایس پی آر آئی بی ملتان ، تنویر احمد ملک کو ایس پی انویسٹیگیشن مظفرگڑھ، سی ٹی او گوجرانوالہ عثمان طارق بٹ کو تبدیل کرکے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان ، ایس پی ٹریفک لاہور سہیل فضیل کو تبدیل کرکے سی ٹی او گوجرانوالہ ،آصف صدیق کو ایس پی ٹریفک لاہور، ایس پی انویسٹیگیشن پاکپتن فدا حسین کو تبدیل کرکے ایس پی ایڈمنسٹریشن انویسٹیگیشن برانچ لاہور، ایس پی ایڈمنسٹریشن انویسٹیگیشن برانچ لاہور نوید اجمل کو تبدیل کرکے اے آئی جی انکوائریز جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن جہلم انعم فریال کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹیگیشن سرگودھا تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے