ٹکٹوں کی تقسیم، عمران خان نے لاہور سے امیدواروں کو فائنل کر دیا

حماد اظہر پی پی 125 ، عبدالکریم پی پی 148 ،مہروسیم  پی پی 149،وسیم قادر پی پی  152کے امیدوار ہونگے

لاہور( ویب  نیوز)

پنجاب میں تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے چیئرمین عمران خان نے لاہور سے امیدواروں کو فائنل کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حماد اظہر پی پی 125 لاہور سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، پی پی 148 سے عبدالکریم، پی پی 149 مہر وسیم اور پی پی 152 سے وسیم قادر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔پی پی 169 سے اکرم عثمان، پی پی 164 سے علی بابا ، پی پی 153 سے یوسف میو امیدوار  ہیں۔پی پی 156 سے علی وڑائچ، پی پی 157 سے حافظ فرحت عباس ، پی پی 158 سے مہر شرافت امیدوار  ہیں۔ پی پی 159 سے اعظم خاں نیازی، پی پی 162 سے ظہیر عباس کھوکھر ، پی پی 164 سے احمر رشید بھٹی امیدوار  ہیں۔پی پی 165 سے خالد گجر، پی پی 166 سے سرفراز کھوکھر، پی پی 167 سے ندیم بارا، پی پی 160 سے مراد راس امیدوار  ہیں۔پی پی 161 سے عاطف چوہدری، پی پی 168سے محمود الرشید، پی پی 170 سے میاں اسلم اقبال  ہیں۔ پی پی 172 سے زبیر نیازی۔پی پی 173 سے اصغر گجر امیدوار ہوں گے۔