پشاور (ویب نیوز)

پشاور ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کر دیا۔ہفتہ کو پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممبران کی جانب سے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کیا جاتا ہے۔مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، سپیکرقومی اسمبلی 7 مارچ تک اپنے کمنٹس جمع کرائیں۔پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین ہائی کورٹس نے ضمنی الیکشن شیڈول کو معطل کیا، دیگر سیاسی پارٹیوں نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔