• اسٹیٹ گیسٹ ہائوس کا انتظام فارن آفس کے پاس ہے، بلز ورکس ڈیپارٹمنٹ دیتا ہے، انچارج

کراچی (ویب نیوز)

بل کی عدم ادائیگی پر کراچی میں صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہائوس کی بجلی کاٹ دی گئی۔ اسٹیٹ گیسٹ ہائوس کے 26 لاکھ روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر بجلی کٹے 18 دن گزر چکے ہیں۔ انچارج اسٹیٹ گیسٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ گیسٹ ہائوس کا انتظام فارن آفس کے پاس ہے، بلز ورکس ڈیپارٹمنٹ دیتا ہے، بجلی کاٹنے پر ڈی جی فارن آفس اور ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کو کئی بار بتایا ہے۔ انچارج کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں غیر ملکی وفود بھی آ کر ٹھہرتے ہیں، اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں فارن آفس، ایوان صدر اور پی ڈبلیو ڈی کے دفاتر بھی ہیں، اسٹیٹ گیسٹ ہائوس کے 21 سرونٹ کوارٹرز میں ملازمین بھی رہائش پذیر ہیں۔ انچارج کا کہنا ہے کہ 18 دن سے بجلی نہ ہونے سے اسٹیٹ گیسٹ ہاس کے امور بری طرح متاثر ہیں۔