نیویارک (ویب نیوز)

عالمی سطح پر بینکنگ بحران کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ گر گئی، بینکنگ سیکٹر کے حصص میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمتیں 2.10 ڈالر کم ہوکر 66.25 ڈالر ہو گئیں۔ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمتیں 2.26 ڈالر گر کر 72 اعشاریہ 44  ڈالر ہو گئیں۔امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھی شیئرزگر گئے، ، بینکنگ سیکٹر کے حصص میں نمایاں کمی ہوئی ۔۔سرمایہ کار مزید بینکوں کے لئے مالیاتی بحران کی وارننگ پر سائیڈ لائن ہو گئے۔ فرسٹ ری پبلک بینک کیشیئرز 33 فیصد کم ہو گئے۔ایس پی ڈی آر اور کریڈ ٹ سوئس کے حصص میں 14 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ۔۔ ڈا جونز انڈیکس 384 پوائنٹس کی کمی سے 31 ہزا ر 861 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی انڈیکس 43 پوائنٹس کی کمی سے 3 ہزار 916 پوائنٹس پر آگیا۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 86 پوائنٹس گر کر 11 ہزار 630 پوائنٹس پر بند ہوا۔بینکوں کے بحران سے پریشان سرمایہ کار سونے کے شیئرز میں سرمایہ کاری کرنے لگے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 70 ڈالر فی اونس ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ سونےکی فی اونس قیمتیں 1993.70  ڈالر کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں ۔ چاندی کی فی اونس قیمتیں 1.58 ڈالر کے اضافے سے 22.75 ڈالر ہو گئیں۔