استور  (ویب نیوز)

استور میںبرفانی تودہ گرنے کے واقعہ میں دبے افراد کو نکالنے کیلئے پاک فوج اور ریسکیو کی جانب سے آپریشن مکمل کرلیا گیا۔پاک فوج اور ریسکیو ٹیم کی جانب سے آپریشن مکمل ہونے کے بعد جاں بحق آٹھ افراد کی لاشیں آبائی علاقے بھیج دی گئیں۔ ریسکیو انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ 16افراد کوریسکیو کرکے استورہسپتا ل منتقل کردیا گیا،زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔