اسلام آباد (ویب نیوز)

تفصیلات کے مطابق سویلین کےفوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئےمقرر کر دی گئیں۔ چیف جسٹس نےدرخواستوں پرسماعت کےلیے9رکنی بینچ تشکیل دےدیا۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف 3 درخواستوں پر سماعت کل ہو گی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ بینچ میں شامل ہوں گے۔ جسٹس سردارطارق، جسٹس اعجاز الاحسن بھی بینچ کاحصہ ہوں گے۔

جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس مظاہرعلی نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔ 9رکنی بینچ کل ساڑھے11بجے درخواستوں پر سماعت کرےگا۔

سویلین کے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، اعتزاز احسن اور کرامت علی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔