( قزاقی متعلق بیان) ڈونلڈ ٹرمپ کا سنگین اعتراف جرم ہے: ایرانی دفترِ خارجہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے نفاذ کے لیے بحری قزاقوں کی طرح عمل کر رہی ہے۔
ایسی کھلی اور سنگین خلاف ورزیوں کو کسی بھی صورت معمول کا حصہ بننے سے روکنا چاہئے اور انہیں دوٹوک انداز میں مسترد کرنا چاہئے۔ اسماعیل بقائی

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی بحریہ کی جانب سے ناکہ بندی کے دوران کارروائیوں کو قزاقی کہنے کو براہِ راست اور سنگین اعتراف جرم قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے نفاذ کے لیے بحری قزاقوں کی طرح عمل کر رہی ہے۔
ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر نے ایرانی بحری جہازوں کی غیرقانونی ضبطی کو کھلے عام قزاقی قرار دیتے ہوئے فخر سے کہا کہ ہم قزاقوں کی طرح عمل کرتے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکی صدر کے اس بیان کو محض زبانی لغزش نہیں بلکہ بین الاقوامی بحری قوانین کے خلاف امریکی اقدامات کی مجرمانہ نوعیت کا براہِ راست اور سنگین اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔
اسماعیل بقائی نے زور دیا کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بین الاقوامی قانون کی ایسی کھلی اور سنگین خلاف ورزیوں کو کسی بھی صورت معمول کا حصہ بننے سے روکنا چاہئے اور انہیں دوٹوک انداز میں مسترد کرنا چاہئے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اگر آج ہم وطن کے دفاع کے محاذ پر ایسی مناظر دیکھ رہے ہیں جنہوں نے دنیا کو حیران کر دیا ہے تو اس کا سہرا اُن اساتذہ کو جاتا ہے جنہوں نے ہمارے بچوں کو ایمان، قربانی، انسانیت اور ایران سے محبت کے سبق دیا ہے۔





