وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی اور  ایرانی وفد سے ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت میں باہمی دلچسپی کے امور پر ابتدائی تبادلۂ خیال کیا گیا مشرق وسطیٰ میں قیام امن اولین ترجیح، پاکستان کے کردار کا دنیا نے سراہا، وینس

 امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کو امریکا کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکا خطے میں امن کے فروغ کے لیے ایران سے بھی مثبت کردار کا خواہاں ہے اور مستقبل کے لیے بہترین فیصلے کرنا چاہتا ہے۔ وینس نے پاکستان کے مثبت کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ صورتحال عالمی امن کے لیے ایک اہم موقع ہے اور تمام رہنما دنیا میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت میں امن مذاکرات ممکن ہوئے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی ان مذاکرات کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

برگن سٹاک: (ما نیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کی میزبانی میں برگن اسٹاک میں امریکا ایران مذاکرات ہو رہے ہیں جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر سمیت پاکستانی وفد کانفرنس ہال میں موجود ہے۔مذاکرات سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی ملاقات۔۔۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیربھی موجود تھے۔ نائب صدرجےڈی وینس نے کہا کہ امن معاہدے میں تاریخی کردار پر واشنگٹن اسلام آباد کا شکرگزار ہے۔ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرسےانتہائی گرمجوشی سے ملے،، مصافحہ کیا اور گلے لگایا۔ امریکی نائب صدر نےپاکستانی قیادت کی تعریفوں کےپل باندھ دیے۔ بولے،،آپ کی مدد کا بہت بہت شکریہ۔ وزیراعظم نے امریکی وفد کو مبارکباد پیش کی۔  جےڈی وینس سے کہا آپ بہت مختصروقت میں یہاں پہنچے۔شہبازشریف نے اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنرکےکردار کی بھی تعریف کی۔  امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔۔۔تقریب کے مقام پر امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کےپرچم لگائے گئےہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایرانی اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کے آغاز سے قبل ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر ابتدائی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی وفد سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور محمد باقر قالیباف شامل ہیں۔

 امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کو امریکا کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مثبت کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ اپنے خطاب میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا خطے میں امن کے فروغ کے لیے ایران سے بھی مثبت کردار کا خواہاں ہے اور مستقبل کے لیے بہترین فیصلے کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں، جنہوں نے امن کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ صورتحال عالمی امن کے لیے ایک اہم موقع ہے اور تمام رہنما دنیا میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت میں امن مذاکرات ممکن ہوئے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی ان مذاکرات کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششوں سے دنیا میں اتحاد، امن اور استحکام کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب قطر کے وزیراعظم نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن عمل صرف آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری ہیں اور آج ہونے والی پیش رفت نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے امن و سلامتی کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔