حکومتی وفد کی اپوزیشن چیمبر آمد، اہم امور پر بات چیت

حکومتی وفد نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین بات چیت و دیگر امور زیر غور آئے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملاقات میں محمود اچکزئی کے بھیجے گئے خط کے متعلق بات ہوئی، وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب دے رہے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اہم تقرریوں سے متعلق مشاورت آئینی عمل ہے جو آگے چلے گا۔
پیپلزپارٹی کا وفد آج اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وفد کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کل صبح 11 بجے اپوزیشن چیمبر، پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔
اِسی طرح ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں جمہوری اداروں کو مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، جبکہ پارلیمان کے اندر اور باہر پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مشترکہ جدوجہد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید برآں ذرائع نے مزید بتایا کہ کشمیر الیکشن کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد دونوں جانب ملاقات طے کی گئی۔





