پی آئی اے نے نیا کرایہ جاری کرکے سب کوحیران کردیا،اسلام آباد، لاہورسے کراچی کاکرایہ ٹرین سے بھی کم ہوگیا
مسافر 20کلوسامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 7 ہزار 4سو جبکہ دوطرفہ13ہزار5سو کردیا
اسلام آباد سے کراچی ٹرین کایکطرفہ اے سی بزنس کاکرایہ 7ہزار 5سو روپے ہے
پر کشش کرایوں کے ذریعے لوگ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے، ترجمان پی آئی اے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارفضائی سفر ٹرین سے بھی سستاہوگیا،پی آئی اے نے نیا کرایہ جاری کرکے سب کوحیران کردیا،اسلام آباد اور لاہورسے کراچی کاکرایہ ٹرین سے بھی کم کردیا،مسافر 20کلوسامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 7ہزار 4سو جبکہ دوطرفہ13ہزار5سو کردیا،اسلام آباد سے کراچی ٹرین کایکطرفہ اے سی بزنس کاکرایہ 7ہزار 5سو روپے ہے ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے )کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں دوبارہ زبردست کمی کردی گئی ہے پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکج متعارف کروادیا ہے جس کے تحت 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کردیا گیا ہے ۔ 35کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہاہے کہ پر کشش کرایوں کے ذریعے لوگ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق پی آئی اے کے نئے کرائے نامے کے بعد فضائی سفر کے کرائے ٹرین سے بھی کم ہو گئے ہیں، اسلام آبا د سے کراچی جانے والی ٹرینیں جو 23سے چوبیس گھنٹوں میں کراچی پہنچتی ہیں ان کا اے سی بزنس کاکرایہ7ہزار 5سو روپے ہے جبکہ آئی سی سلیپر کاکرایہ 9ہزار روپے ہے دوسری طرف پی آئی اے نے ٹرین سے بھی سستا کرایہ متعارف کروادیاہے ۔ماہرین کاکہناہے کہ اس سے پی آئی اے کے مسافروں میں اضافہ ہوگا۔