پشاور (ویب ڈیسک)

یکم اکتوبر کو حیات آباد میں واقع آفس میں صبح 11 بجے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا نوٹس جاری

قومی احتساب بیورو (نیب)خیبر پختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کردی اور انہیں طلب کر لیا۔نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو یکم اکتوبر کو حیات آباد میں واقع آفس میں صبح 11 بجے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس کیس میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف شواہد اور معلومات ہیں، جبکہ پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیب خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کے افسر و مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی ضیاالرحمن کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

#/S