کوئٹہ (ویب ڈیسک)
بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے تین اضلاع میں کورونا کے صرف 11 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا 22 مریض صحت یاب ہوگئے۔ صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 2.9 فیصد رہی۔
محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو صوبے میں 290 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں صوبے کے تین اضلاع سے گیارہ نئے کیسز سامنے آئے۔ ان میں 9 کوئٹہ اور ایک، ایک کیس خضدار اور لسبیلہ سے رپورٹ ہوا۔
صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 2.9 رہی۔ ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 765 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 22 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18ہزار 315 ہوگئی۔ بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 193 ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کیلئے 326 ٹیسٹ کئے گئے۔ اس دوران کورونا کے 9 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شرح 2.8 فیصد رہی۔