دی بینک آف پنجاب اوررنیشنل انکیوبیشن سنٹر مابین اشتراک کی یاداشت پر دستخط
لاہور (ویب نیوز ) دی بینک آف پنجاب اپنی سماجی ذمہ داری کو نبھانے کیلئے ہمیشہ سے نوجوانوں کو مدد فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔ اسی ضمن میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں دی بینک آف پنجاب اورنیشنل انکیوبیشن سنٹر مابین اشتراک کی یاداشت پر دستخط اور ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران دی بینک آف پنجاب اور این آئی سی کے مابین این آئی سی کراچی میں فینٹیک لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کے قیام کی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ اس کے نتیجے میں ادارہ فنٹیک سٹارٹ اپس اور مشترکہ ورک سپیس، مختلف ٹریننگ پروگرام اور مالیاتی و آئی ٹی کے شعبے سے سرپرست فراہم کرے گا۔ دی بینک آف پنجاب اور این آئی سی کراچی پاکستان میں فنٹیک شعبے کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کانفرسوں / ہیکاتھون کا انعقاد بھی کریں گے۔
تقریب میں بینک آف پنجاب کی طرف سے زاہد مصطفی(گروپ چیف کنزیومر اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ)،فضل اعجاز خان(چیف انفارمیشن افسر)، نوفل داؤد (گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ)، اسد ضیاء (ہیڈ مارکیٹنگ) جبکہرنیشنل انکیوبیشن سنٹر کی جانب سے عمر عابدین(پراڈیکٹ ڈائریکٹر این آئی سی) اور سید اظفر حسین(پروگرام منیجر این آئی سی) شرکت کی۔
اس موقع پر نوجوان ایپ ڈویلپر نیبل حیدر کو میسجنگ ایپ بنانے پر حوصلہ افزائی کی گئی اور اپنی ایپ میں بہتری لانے کیلئے لیپ ٹاپ پیش کیا۔کراچی سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم نبیل حیدر ایپ ڈویلپمنٹ کا شوق رکھتے ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے پیغام رسانی کی ایک ایسی ایپ ڈویلپ کی ہے جس میں کال،گروپ بنانے، چینل بنانے اور بینائی سے محروم افراد کے لیے فیچر بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زاہد مصطفی(گروپ چیف کنزیومر اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ) نے کہا کہ مستقبل کی بینکاری ماضی اور حال کے مقابلے میں بہت مختلف ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دی بینک آف پنجاب اور این آئی سی کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت دی بینک آف پنجاب مشترکہ طور پر نئی ٹیکنالوجی کی تخلیق کے لیے چار منصوبوں کو مالی امداد فراہم کرے گا۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں ہم ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
عمر عابدین نے دی بینک آف پنجاب کی جانب سے کاروباری نوجوانوں کی مدد پرشکریہ اداکیا۔ انھوں نے کہا کہ اس قسم کا اشتراک پاکستان میں نئے کاروبار سے فروغ کا ماحول پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اوراس ادا رے کے ساتھ کام کرنے ہمیشہ سے بہت زبرست ہوتا ہے جو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پہچانے اور نکھارنے میں تعاون کرے۔
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے فضل اعجاز خان نے اس اشتراک کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا پرجوش اور کچھ نیا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں کو اپنی قابلیت کا اظہار کرنے کیلئے پلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ڈیجیٹل نیشن کے قیام کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔این آئی سی کراچی جیسا ادارے بڑے کاروباری اداروں کواعلی معیار کے نئے کاوباری نوجوانوں سے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔