جنیوا (ویب ڈیسک)
عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی اقسام کے ناموں کے لیے یونانی حروف کا انتخاب کر لیا۔ڈبلیو ایچ او برطانیہ، جنوبی افریقہ اور بھارت میں سب سے پہلے دریافت ہونے والی وائرس کی اقسام کے لیے مختلف یونانی حروف استعمال کرے گی، برطانیہ میں دریافت ہونے والی قسم کو ایلفا، جنوبی افریقہ والی قسم کو بیِٹا، اور بھارت میں دریافت ہونے والی قسم کو ڈیلٹا کہا جائے گا۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اس کا مقصد بات چیت کو آسان بنانا ہے اور وائرس کا ان ممالک کے ناموں سے منسلک ہونے سے ان کے بارے میں منفی تاثرات کو رد کرنا بھی ہے۔