تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، وزارت تعلیم
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں 2 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے 2 اگست سے کھول دئیے جائیں گے، تعلیمی اداروں کے اسٹاف کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ۔وزارت تعلیم نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ویکسی نیشن کے بغیر سٹاف کو متعلقہ ادارے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اچانک کسی بھی تعلیمی ادارے کا دورہ کر سکتی ہے، پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنے سٹاف کو ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔