تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی کا اعلان….اسد عمر جماعت کے نئے سیکرٹری جنرل، عامر محمود کیانی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد
پرویز خٹک خیبر پختونخوا ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہونگے
اسلام آباد(ویب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی سیاسی جماعت کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا،وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کر دیا تھا،اب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا ۔ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ عمران خان نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔ پرویز خٹک خیبر پختونخوا ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔mk/z