دی بینک آف پنجاب کی جانب سے ٹی پی ایل ریٹ فنڈ میں 2 ارب روپے سرمایہ کاری کا معاہدہ
کراچی (ویب نیوز )
دی بینک آف پنجاب کی جانب سے ٹی پی ایل ریٹ فنڈ میں 2 ارب روپے سرمایہ کاری کا معاہدہ۔ معاہدے کی تقریب بی او پی کراچی آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں دی بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود، گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ انسونمنٹ بینکنگ فرید احمد خان اور ڈائریکٹر ٹی پی ایل ریٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ علی جمیل، سی ای او ٹی پی ایل ریٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ علی اصغر اور دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدداران نے شرکت کی۔
واضع رہے کہ ریٹ فنڈ کا کل حجم 18.75 ارب روپے ہے دی بینک آف پنجاب 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ریٹ فنڈ میں سب سے بڑا مقامی سرمایہ کار ہے۔ ٹی پی ایل ریٹ پاکستان میں پہلا اور سب سے بڑاشریعت سے مطابقت رکھنے والا ڈویلپمنٹ ایمپیکٹ فنڈ ہے اس کے حتمی حجم کا تخمینہ50کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔ بی او پی نے ٹی پی ایل گروپ کے ساتھ مختلف ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز پر فعال انداز میں کام کیا ہے۔
دی بینک آف پنجاب نے گزشتہ برسوں کے دوران ملک میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے، جیسا کہ کم لاگت گھروں، ڈویلپر فنانس بشمول کامیاب پاکستان کے تحت ہاؤس فنانس میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری بینک کے ریئل اسٹیٹ پورٹ فولیو کو متنوع بنانے اور ملک میں نئے ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ایریا زکو فروغ دینے کیلئے اہم پیشرفت ہے۔ٹی پی ایل ریٹ مینجمنٹ کمپنی، ٹی پی ایل پراپرٹیز کی100% ملکیت اور ذیلی کمپنی ہے جسے ریٹ مینجمنٹ خدمات فراہم کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ اس کمپنی نے ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ کی خصوصیات اپنی پیرنٹ کمپنی سے حاصل کی ہیں۔ ٹی پی ایل پراپرٹیز لمیٹڈ پہلے ڈویلپمنٹ ایمپکٹ فنڈ آر آئی ٹی فنڈ کے اجرا سے پا کستانی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں موجود خلا کو پر کررہا ہے۔