اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا کے وارتیز ہونے لگے، ملک بھر میں مزید 6 مریض دم توڑ گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں433نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے6مریض جان کی بازی ہارگئے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ہزار75 ٹیسٹ کئے گئے، 433 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ موذی وبا سے متاثرہ 122 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورو کے نا مثبت کیسز کی شرح 2.69 فیصد رہی۔