مقبوضہ ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوان شہید ..راجوری میں 18 بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار
بالاکوٹ کے قریب رات بھر سے فوجی آپریشن اور ڈھانگری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری
سری نگر( ویب نیوز )
بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں اتوار کوضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بالاکوٹ کے قریب رات بھر جاری رہنے والی ایک فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج کی 19 مدراس رجمنٹ نے اس پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے
ضلع راجوری میں کم از کم 18 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔ پولیس نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ڈھانگری میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے انہیں عسکریت پسند قرار دیاہے۔